the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جنوبی کیلیفورنیا کی قومی شاہراہ پر سیاحوں کو لے جانے والی ایک تیز رفتار بس اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں 13 لوگ ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ واقعہ لاس اینجلس شہر سے 100 میل مشرق میں پیش آیا۔ حکام نے حادثے میں 13 لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ حادثے کی تصاویر میں سیاحوں کی بس کے سامنے کا حصہ تصادم کے بعد مکمل طور پر تباہ دکھایا گیا ہے۔ بس ٹریکٹر کے پچھلے حصے سے ٹکرائی تھی۔ ایک ٹرک کی مدد سے دونوں



گاڑیوں کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کے بعد بچاو کارکنوں نے بس میں داخل ہونے، لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کیلئے لوہے کی سیڑھی استعمال کی۔ زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔  رپورٹ کے مطابق بدنصیب بس کیلیفورنیا کے شہر سالٹان سے لاس اینجلس جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ پچھلے مہینے کی 29 تاریخ کو بھی امریکی ریاست نیو جرسی میں مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 3 مسافر ہلاک جبکہ 100 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.